۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
تصاویر/ نشست رهیافت جهاد تبیین در ماکو

حوزہ / امام جمعہ ماکو نے حدیث "ألعلماءُ ورثة الأنبیاء" کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: ہم سب مبلغینِ دینی کا فرض ہے کہ دشمنوں کی جانب سے نوجوانوں کے ذہنوں میں ڈالے جانے والے شکوک و شبہات کا انہیں تسلی بخش جواب دیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر ماکو کے امام جمعہ حجۃ الاسلام سید محمد ہاشمی نے "جہاد تبیین کے راستے" کے عنوان سے منعقدہ ایک نشست میں عید نوروز اور نئے سال کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: رمضان المبارک قرآن کریم کی بہار، قرآن، دعا اور استغفار اور رب العالمین کی رحمتوں کا مہینہ ہے۔

انہوں نے کہا: حضرت امام علی علیہ السلام اور آیاتِ قرآنی کے نقطۂ نظر سے دینِ الہی کی تبلیغ پیغمبرانِ الہی کے اہم فرائض میں سے ایک ہے۔

امام جمعہ ماکو نے مزید کہا: پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لوگوں کے درمیان ایک طبیب کی طرح جایا کرتے اور جو بھی فکری اور اعتقادی طور پر مریض تھے انہیں تبلیغ کے ذریعہ سیدھے راستے کی طرف رہنمائی کیا کرتے۔

حجۃ الاسلام سید محمد ہاشمی نے نے حدیث "ألعلماءُ ورثة الأنبیاء" کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: ہم سب مبلغینِ دینی کا فرض ہے کہ دشمنوں کی جانب سے نوجوانوں کے ذہنوں میں ڈالے جانے والے شکوک و شبہات کا انہیں تسلی بخش جواب دیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .